اہم خبریں

بھارت، 2 بھینسیں چرانے کا ملزم 58 سال بعد گرفتار

نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارت میں دو بھینسیں چرانے کے کیس میں 58 سال بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست کرناٹک میں پولیس نے 78 سالہ گنپتی وٹھل واگورے نامی شخص کو ایک پرانے لانگ پینڈنگ کیس (ایل پی سی) میں گرفتار کیا ۔ پولیس نے ملزمان کی تلاش کیلئے لوگوں سے پوچھ گوچھ کی تو انہیں ایک بوڑھی خاتون نے مہاراشٹر میں واقع کلا گاؤں کا بتایا، جہاں پولیس کو لوگوں سے پتا چلا کہ گنپتی وٹھل ایک مندر میں رہ رہا ہے، جہاں سے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ خبریں