اہم خبریں

مراکش میں قیامت صغریٰ برپا، خوفناک زلزلہ، جاں بحق افراد کی تعداد 632سے تجاوز کرگئی

مراکو(نیوزڈیسک)مراکش میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب دیر گئےطاقتور زلزلے نے مراکش کی سرزمین کو ہلا کر رکھ دیا ۔زلزلے میں سینکڑوں افراد ہلاک اور اٹلس پہاڑوں کے دیہات سے لے کر تاریخی شہر مراکش تک عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ مراکش میں کوہ اطلس میں آنیوالے قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد 632 ہو گئی ہے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی اور درجنوں تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز مراکش سے 44 میل دور جنوب مغرب تھا اور گہرائی زیر زمین 18.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

مراکش کے سرکاری میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ساحلی شہروں رباط، کاسا بلانکا اور ایساویرا میں محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ مقامی وقت کے مطابق رات 11 بجے آیا، زلزلے سے ہلاکتوں میں اضافےکا خدشہ طاہر کیاجارہاہے ۔مراکش کی وزارت داخلہ کے مطابق زلزلے کے قریب واقع صوبوں میں کم از کم 300 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔ اس کے علاوہ 330 سے زائد زخمیوں کو ہسپتالوں میں منتقل کردیا جبکہ ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ وزارت نے لکھا کہ سب سے زیادہ نقصان شہروں اور قصبوں سے باہر ہوا ۔مراکش کے ٹیلی ویژن نے اس کے بعد کے مناظر دکھائے، کیونکہ بہت سے لوگ آفٹر شاکس کے خوف سے باہر ہی رہے۔


سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراکش میں زلزلے کے جھٹکوں سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو گئے۔مراکش میں جمعہ کی شب 6.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اتبدائی طور پر کم از کم 296 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے تھے جن میں گزرے وقت کےساتھ تعداد میں اضافہ ہوتا چلا گیا، یہ بات سرکاری طور پر چلنے والے العولہ ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز بتائی۔جمعہ کی رات مراکش میں 6.8 شدت کے زلزلے کے بعد کم از کم 296 افراد ہلاک اور 150 سے زائد زخمی ہو گئے، سرکاری طور پر چلنے والے العولہ ٹیلی ویژن نے ہفتے کے روز اطلاع دی۔امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق شدید زلزلہ مراکش کےپہاڑی علاقے اٹلس میں آیا، جس کامرکز مراکش کے جنوب مغرب میں 75 کلومیٹر دور تھا۔ زیر زمین گہرائی 18.5 کلومیٹر تھی۔زلزلے کے بعد آفٹرشاکس کاسلسلہ تاحال جاری ہے۔دوسری جانب مراکش کے ہمسایہ ملک الجیریا میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں