اہم خبریں

امریکہ کا فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے لیے یکساں آزادی، سلامتی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں کی حمایت کا اعادہ

واشنگٹن(  اے بی این نیوز   )سیکرٹری بلنکن نے مغربی کنارے میں جاری تشدد پر تشویش کا اظہار کیا ،وہ فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس سے بات چیت کر رہے تھے،انہوںنے امریکہ کی فلسطینی عوام کی آزادی، سلامتی اور معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے حمایت جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا ئی ،سیکرٹری بلنکن اور صدر عباس کی دو ریاستی حل کے معاملے پر بھی بات چیت کی، دونوں رہنماؤں کا دو ریاستی حل کی عملداری کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات کی مخالفت پر تبادلہ خیال کیا، جبکہ دوسری جانب سکریٹری بلنکن کی اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات چیت کی اوردو طرفہ شراکت داری کی مضبوطی اور اسرائیلی سلامتی کے لیے امریکی عزم کا اعادہ کیاسیکرٹری بلنکن اور وزیراعظم نیتن یاہو کا ایران سے لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے سمیت باہمی مفادات پر گفتگو کی،سیکرٹری بلنکن کا اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے لیے یکساں آزادی، سلامتی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کی پالیسیوں کی حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ خبریں