نئی دہلی (نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں خاتون اپنے مرحوم باپ کی بیوی ہونے کا بہانہ کرتے ہوئے 10 سال کے عرصے میں 12 لاکھ روپے کی پنشن لینے میں کامیاب ہوگئیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بدھ کوایک بیان میں کہاکہ خاتون کی شناخت محسنہ پرویز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں پولیس نے گرفتار کر لیا ۔پولیس کے مطابق یہ کارروائی خاتون کے شوہر کی شکایت پر کی گئی ۔















