کراچی( اے بی این نیوز )سول ایوی ایشن اتھارٹی کی آؤٹ سورسنگ کے حوالے وزیر ہوا بازی اور یونینز نمائندوں کے مابین اجلاس ختم ہو گیا،وزیر ہوا بازی اور یونینز نمائندوں کے مابین لاہور میں ہونے والی میٹنگ میں جزوی پیش رفت ہو ئی،اسحاق ڈار کی سربراہی میں آؤٹ سورسنگ کے لئے قائم کابینہ کمیٹی سے نمائندوں کی یکم اگست کو ملاقات طے کی گئی ،لاہور میں منعقدہ اجلاس میں یونینز کے نمائندوں کو اجلاس میں آؤٹ سورسنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی تاہم میٹنگ کے باوجود یونینز نمائندوں کی جانب سے ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ پر تحفظات اور خدشات برقرار ،اجلاس میں وزیر ہوا بازی سعد رفیق،سیکرٹریایوی ایشن ڈویژن اور ڈی جی سی اے اے شریک تھےوزیر ہوا بازی نے کراچی ایئرپورٹ پر ملازمین کی احتجاجی ریلی کے بعد آج کے لئے یونینز نمائندوں کو لاہور میں ملاقات کی دعوت دی تھی یونینز نمائندوں میں سیکرٹری جنرل اکائی سمیع اللہ و دیگر شریک تھے۔















