واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ بھارت میں خواتین کو برہنہ گھمانا قابل تشویش اور ایک سفاکانہ عمل ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واقعہ کو سفاکانہ اور خوفناک قرار دیدیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھارتی ریاست منی پور میں مشتعل گروہ نے دو خواتین کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سڑکوں پر برہنہ گھمایا ،اس سے بھی دل نہ بھرا تو خواتین کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ واضح رہے جب سے یہ ویڈیو سامنے آئی ہے اپنے آپ کو دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہنے والے ہندوستان کا چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔
