نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارت کی 26 جماعتوں نے مودی کیخلاف علم بغاوت بلند کردیا،مل کر الیکشن لڑنے کافیصلہ۔تفصیلات کے مطابق 26 بڑی جماعتوں نے انڈیا کے نام پر انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے ۔گذشتہ روز بھارت کی دو درجن سے زائد سیاسی جماعتوں کا اجلاس ہوا جس کو آئی این ڈی آئی اے یعنی انڈیا کا نام دیا گیا جوکہ یہ نام انڈین نیشنل ڈیولپمنٹل انکلوسیو الائنس کا مخفف ہے۔دو روزہ اجلاس کے اختتام پر ان تمام بڑی جماعتوں نے مودی کے خلاف انڈیا کے نام سے انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ۔ اس اتحاد میں شامل ہونے والے جماعتوں میں سب سے بڑی پارٹی کانگرس ہے اس بعد شیو سینا،جنتا دل،عام آدمی پارٹی،نیشنل کانفرنس ،پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی اور کیمونسٹ پارٹی اہم ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ اتحاد مودی سرکار کی انسانی حقوق کی پامالیوں کو ختم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔
