اہم خبریں

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل

تل ابیب (نیوزڈیسک)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادار ے نے بتایاکہ وزیراعظم آفس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نیتن یاہو کو طبیعت خراب ہونے پر اسپتال لے جایا گیا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم کی حالت اب بہتر ہے، ڈاکٹرز ان کا معائنہ کر رہے ہیں۔73 سالہ وزیراعظم کو تل ابیب کے قریب تل ہشومر میں قائم شیبا اسپتال لے جایا گیا ہے جہاں ان کا طبی معائنہ جاری ہے۔اسرائیلی میڈیا کا کہنا تھا کہ انہیں ساحلی علاقے سیزیریا میں واقع نجی رہائشگاہ سے اسپتال لے جایا گیا تو وہ مکمل طور پر ہوش میں تھے

متعلقہ خبریں