ماسکو (اے بی این نیوز)روس نے یوکرین کو امریکی کلسٹر ہتھیاروں کی فراہمی کو کمزوری قرار دیدیا،روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا کا یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان مایوسی کا عمل ہے، امریکا نے روس کیخلاف جنگ کیلئے یوکرین کو کلسٹر ہتھیار دینے کا اعلان کیا تھا، بائیڈن انتظامیہ کو فیصلے پر خود اپنی ہی پارٹی ڈیموکریٹس کی جانب سے شدید تنقید سامنا کرنا پڑا۔
