اہم خبریں

سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد کاموودی کو اقتدار سے باہر کرنے کا اعلان

دو نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ انہیں اقتدار سے باہر نکال دیں گے ۔لالو پرساد یادو نے پٹنہ میں پارٹی رہنمائوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے اور ملک کے عام لوگ سخت پریشان ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہندوتوا تنظیموں بی جے پی اورآر ایس ایس کے لیڈروں نے ملک کا ماحول خراب کر دیا ہے اور وہ لوگوں کو نفرت کی طرف دھکیل رہے ہیں۔لالو پرساد نے کہا کہ کیا آپ جانتے ہیں کہ جب آپ اقتدار میں نہیں ہوں گے تو آپ کے ساتھ کیا ہوگا؟ لوک سبھا الیکشن 2024 میں شروع ہو رہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کرناٹک کا الیکشن صرف ایک جھلک تھی ۔ ہم نریندر مودی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے اور اقتدار سے باہر کر دیں گے ۔انہوں نے کہاکہ 23جون کو پٹنہ میں 17پارٹیاں جمع ہوئیں اور ہم 17جولائی کو بنگلور میں دوبارہ ملاقات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں