اہم خبریں

قرآن پاک کی بیحرمتی؛ پاکستان کی درخواست پراقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس طلب

جینیوا(اے بی این نیوز) قرآن مجید کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی درخواست پرانسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ واضح رہے کہ سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی ، پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا۔
ترجمان انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ پاسکل سم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی درخواست پر 47 رکنی انسانی حقوق کونسل سوئیڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے پر بحث کیلئے اپنا ایجنڈا تبدیل کرے گی۔ اجلاس رواں ہفتے ہونے کا امکان ہے جس کی تاریخ اور وقت کونسل کا بیورو طے کرے گا۔جنیوا میں قائم انسانی حقوق کونسل کے ہر سال 3 اجلاس ہوتے ہیں۔ انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی سب سے بڑی تنظیم کا فی الحال دوسرا سیشن ہو رہا ہے جو 14 جولائی تک جاری رہے گا۔جنیوا میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے اقوام متحدہ کی انسانی کونسل کے صدر کو اسلامی تعاون تنظیم کے ان او آئی سی اور دیگر ممالک کی طرف سے خط لکھ کر فوری بحث کروانے کی درخواست کی تھی۔

متعلقہ خبریں