کراچی ( اے بی این نیوز )پی آئی اے نے آج کی تاریخ میں 4 حج پروازیں آپریٹ کیں ،پی کے 832 سے 432 حجاج کرام کو لے کر کراچی پہنچی۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ان کا استقبال کیا ،پی کے 760، 323 مسافروں کے ہمراہ لاہور پہنچی، پی آئی اے اور سول ایوایشن کی ائیرپورٹ انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا،پی کے 762، 392 مسافروں کےساتھ اسلام آباد پہنچیں، وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ مسافروں کے ہمراہ جدہ سے تشریف لائے، وزیر مذہبی امور نے خود مسافروں کا پاکستان میں استقبال کیا ،















