اہم خبریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی ،قائمقام صدر کا عالمی پارلیمانوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (  اے بی این نیوز  )قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعے پر عالمی پارلیمانوں سے رابطے کا فیصلہ کیا ہے، قائمقام صدر و چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے واقعے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ۔تمام عالم اسلام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی،اظہار رائے کی آزادی کی آڑ میں دوسروں کے جذبات کو مجروح کرنے کی اجازت بالکل بھی نہیں دی جا سکتی ۔ ایسی  نفرت انگیز حرکتیں بلاشبہ بین الاقوامی قوانین کی بھی خلاف ورزی ہیں، عالمی برادری اس واقعے کا نوٹس لے اور ایسے واقعات کی روک تھام میں اپنا کردار ادا کرے ،قائمقام صدر کا عالمی پارلیمانوں سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے کہا کہ تمام عالمی پارلیمانوں کو خصوصی خط لکھوں گا ،عالمی پارلیمانوں کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہوگا ،اسلام امن کا مذہب ہے۔عالم اسلام کی پارلیمانوں کو ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی تجویز دیتا ہوں،عالم اسلام کے بین الاقوامی فورمز پر بھی اس واقعے کی بھر پور مزمت کی جائے گی ،پاکستان کی پارلیمان ، حکومت اور عوام اس دلخراش واقعے پر شدید رنجیدہ ہیں ،سویڈن کی حکومت کو خود بھی اس واقعے پر فوری ایکشن لینا چاہیے۔ اس قسم کی آزادی کی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دی جا سکتی،تمام مزاہب ایک دوسرے کے احترام کا درس دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں