اہم خبریں

سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے،مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )سویڈن واقعہ سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی دل آزاری اور توہین ہوئی ہے،سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امت مسلمہ کے دینی اور روحانی جذبات کو ٹھیس پہنچائی گئی ہے، پرزور مذمت کرتے ہیں،یہ واقعہ تصادم، انتشار اور عالمی سطح پر امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی کا حصہ معلوم ہوتا ہے،اس گھناؤنے عمل کی بہرپور مذمت کرتے ہیں، مذھبی مقدسات کی توہین ناقابل برداشت ہے،عالمی برادری کو خبردار کرتے ہیں کہ امن و امان کی صورتحال کو کشیدہ بنانے والے عناصر کو کٹھڑے میں لائیں۔

متعلقہ خبریں