اہم خبریں

سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب

جدہ(اے بی این نیوز     )سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔او آئی سی اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں گھناؤنے فعل کے خلاف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور ضروری اقدامات سے متعلق اجتماعی مؤقف اپنایا جائے گا۔خیال رہے کہ مسلم اور عرب دنیا سمیت دیگر ممالک نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے جبکہ چند ممالک نے ردعمل میں اپنے سفیروں کو بھی واپس بلا لیا ہے۔مختلف ممالک میں خارجہ امور کے دفاتر کی جانب سے سویڈن کے سفیر کو طلب کر کے احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا۔

متعلقہ خبریں