نیویارک (اے بی این نیوز)امریکی محکمہ خارجہ کے تر جما ن میتھوملر نے اپنی پریس کانفرنس میں پاکستان سے مزید ڈومور کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کیخلاف موثراقدامات اٹھائے، پاکستان 2023 کے انسداد دہشتگردی ڈائیلاگ کا حصہ تھا، پاکستان سے کہتے ہیں کہ ایل او سی پر سیزفائر جاری رکھے ۔،پاکستان کیساتھ ملکر خطے میں دہشتگرد وں سے نمٹنے کا عزم رکھتے ہیں ،کئی برسوں تک پاکستانی عوام دہشت گردی سے بہت متاثر ہوئے،مانتے ہیں پاکستان نے انسداد دہشت گردی کے لئے بہت سے اقدامات کئے،ن اقدامات میں ساجد میری کی گرفتاری اور سزا بھی شامل ہے،انسانی حقوق پر بھارت سے تشویش اٹھاتے رہتے ہیں،صدر بائیڈن نے بھی اپنی پریس کا نفرس میں اس مسئلے کو اٹھایا
