چندی گڑھ(نیوزڈیسک)چندی گڑھ میں بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے گھر کے باہر سے دھماکا خیز ڈیوائس برآمد کرلی گئی۔ڈیوائس کی اطلاع پاتے ہی بم ڈسپوزیبل اسکواڈ کو فوری طور پر وزیراعلیٰ کی رہائشگاہ روانہ کیا گیا۔فاعی افواج تحقیقات کرکے بم کے متعلق تفصیلات بتائیں گی۔بھارتی میڈیا کے مطابق ایک ٹیوب ویل آپریٹر نے وزیراعلیٰ پنجاب کے رہائشگاہ کے قریب واقع آم کے درختوں میں دھماکا خیز ڈیوائس دیکھی۔وزیراعلیٰ بھگونت سنگھ مان اپنی رہائشگاہ پر نہیں تھے، چندی گڑھ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دفاعی افواج تحقیقات کرکے بم کے متعلق تفصیلات بتائیں گی۔