ریاض(نیوز ڈیسک ) مکہ مکرمہ، جدہ، الخرمہ، المویہ، تربہ، رنیہ، اضم، میسان، طائف، الکامل، رابغ، خلیص، عسفان، الجموم، بحرہ، اللیث اور الشعیبہ میں موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔سعودی عرب میں مکہ، مدینہ، جدہ اور دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش کے باعث سڑکیں زیر آب آگئیں اور 4 انڈر پاس عارضی طور پر بند ہو گئے۔ بارش کا سلسلہ مدینہ منورہ، ریاض، حائل، القصیم، الجوف، لشرقیہ، حدود شمالیہ اور شمال مشرقی علاقوں ک پھیل جائے گا۔ بارش کے باعث بیشتر علاقوں میں ٹریفک کا نظام درہم ہرہم ہو گیا جبکہ جدہ میں بارش کے باعث4انڈر پاس عارضی طور پربند کردیئے گئے۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ جدہ، رابغ اور الکامل میں شروع ہونے والی موسلا دھار بارش کا سلسلہ آئندہ روز سہ پہر تک جاری رہے گا۔