واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ بل برنز کی سعودی حکام سے ملاقات ، انٹیلی جنس تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ سعودی میڈیا کے مطابق سی آئی اےکے سربراہ بل برنز نے سعودی ہم منصب کو انٹیلی جنس تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے خاص طور پر انسداد دہشت گردی جیسے شعبوں
میں۔ واضح رہے کہ ولیم برنز نے سعودی رہنماؤں اور انٹیلی جنس حکام سے ملاقاتیں بھی کیں ہیں۔
