ماسکو(نیوزڈیسک)روس نے ایک بار پھر یوکرین کے شہر خیرسون میں حملے کیے ہیںجس میں 5 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کا شہر خیرسون ایک بار پھر دھماکوں سے گونج اُٹھا۔ روسی فوج نے کئی علاقوں میں حملے کیے۔ جس میں ایک رہائشی عمارت بھی تباہ ہوگئی۔یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے روسی حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جن علاقوں کو روسی فوجوں نے نشانہ بنایا ان میں کہیں بھی کوئی فوجی تنصیبات نہیں تھیں۔یوکرینی صدر نے ان حملوں میں 5 افراد کی ہلاکت اور 20 سے زائد کے زخمی ہونے پر کہا کہ معصوم شہریوں کی ہلاکت ناقابل قبول ہے۔ عالمی برادری روسی جارحیت کا نوٹس لے۔