شام میں فوجی کارروائی ، امریکا اور ترکیہ آ منے سامنے آگئے

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی فوج کے ایک اعلٰی فوجی افسر جنرل ایرک کوریلا نے ترکیہ کو خبردار کیا ہے کہ شام میں فوجی کارروائی پورے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرسکتی ہے۔ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دراندازی کو روکنے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے۔امریکی جنرل کا یہ بھی کہنا تھا کہ ترکیہ کا حملہ الہول کیمپ کی سلامتی کو بھی خطرے میں ڈال سکتا ہے جہاں داعش جنگجوؤں کے ہمدرد اور خاندانوں کے تقریباً 55 ہزار افراد مقیم ہیں جن میں 90 فیصد خواتین اور بچے ہیں۔