اہم خبریں

سینکڑوں طالبات کو زہر دئے جانے کے واقعات، ایران میں 100 سے زائد ملزمان گرفتار

تہران (نیوزڈیسک)ایران نے ہزاروں اسکول طالبات کو زہر دئیے جانے کے معاملے پر ملک بھر میں 100 سے زائد گرفتاریوں کا اعلان کیا ہے، میڈیارپورٹس کے مطابق وزارت داخلہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ اسکول کے حالیہ واقعات کے ذمہ دار 100 سے زائد افراد کی شناخت کی گئی، انہیں گرفتار کیا گیا اور تفتیش کی گئی۔گرفتار ہونے والوں میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جن کا مقصد دشمن مقاصد پر عملدرآمد اور عوام اور طلباء میں دہشت پھیلانا اور اسکول بند کرانا ہے۔وزارت نے مزید کہا کہ خوش قسمتی سے پچھلے ہفتے کے وسط سے لے کر آج تک، اسکولوں میں واقعات کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے،اور بیمار طلباء کی مزید کوئی اطلاع نہیں ہے۔بیان میں البانیہ میں مقیم جلاوطن ایرانی اپوزیشن گروپ عوامی مجاہدین یا مجاہدینِ خلق (MEK)سے ممکنہ روابط کی طرف اشارہ کیا گیا ہے جسے تہران ایک دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔وزارت نے بتایا کہ گرفتاریاں شمال میں تہران، قم اور گیلان، شمال مشرق میں رضوی خراسان، شمال مغرب میں مغربی آذربائیجان، مشرقی آذربائیجان اور زنجان، مغرب میں کردستان اور ہمدان، جنوب مغرب میں خوزستان اور فارس میں کی گئیں۔

متعلقہ خبریں