ویانا(نیوزڈیسک)عالمی جوہری ایجنسی آئی اے ای اے کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ہوا جس میں رافیل گورسی کو دوسری چار سالہ مدت کیلئے بطور ڈائریکٹر جنرل منتخب کرلیاگیا ہے۔ آئی اے ای اے ترجمان نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ 35 ملکی بورڈ نے سہ ماہی اجلاس میں ووٹ کے ذریعے رافیل گروسی کو دوبارہ ڈائریکٹر جنرل مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل کی دوبارہ تقرری ستمبر میں ایجنسی کے تمام 176 رکن ممالک کی سالانہ جنرل کانفرنس کی منظوری سے مشروط ہے۔رافیل گروسی اس سال دسمبر کے شروع میں اپنی دوسری مدت کار شروع کرنے والے ہیں۔ انہوں نے کہا، “مجھے دفتر میں ایک اور مدت کار کے لئے مقررکرنے کے بورڈ کے متفقہ فیصلے سے کافی فخر محسوس ہو رہا ہے اور میں اس اعتماد کے لیے بہت مشکور ہوں کہ ممبر ممالک نے مجھے اس قابل ذکر تنظیم کے سربراہ کے طور پر رکھا ہے۔”انہوں نے کہا، ’’یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب ہمیں بہت سے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور میں عالمی امن اور ترقی کی حمایت میں آئی اے ای اے کے اہم مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش جاری رکھنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔” رافیل گروسی دسمبر 2019 سے اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
