لکھنو(نیوزڈیسک)بھارت میں نامعلوم شخص نے کسان رہنما راکیش ٹکیٹ کو بم سے اڑا دینے کی دھمکی دی ۔بھارتیہ کسان یونین(ب کے یو) کے قائد راکیش ٹکیٹ کو فون پر دھمکی دی گئی کہ اگر انہوںنے کسان تحریک سے علیحدگی اختیار نہ کی تو انہیں اہلخانہ سمیت سے بم سے اڑا دیا جائے گا۔راکیش ٹکیٹ کے بیٹے گورؤ ٹکیت ار بھارتیہ کسان یونین کے صدر نریش ٹکیت نے شکایت درچ کرائی ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے فون پر دھمکی دی کہ کسان تحریک سے دوری اختیار نہ کرنے پر راکیش ٹکیٹ اور انکی فیملی کو بم سے اڑا دیا جائے گا۔
