نابلس(نیوزڈیسک) مغربی کنارے میں اسرائیل فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینی فٹبالر شہید ہو گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں جھڑپوں کے دوران ایک 23 سالہ فٹ بالر کو گولی مار کر شہید اور 5 دیگر کو زخمی کر دیا۔احمد دراغمہ کو آج جمعرات کو صبح سویرے نابلس شہر میں چھاپے دوران اسرائیلی فوجیوں نے گولیاں ماریں، جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا، تاہم بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے۔دراغمہ کا تعلق قریبی قصبے توباس سے تھا۔