اہم خبریں

پاکستان نژاد برطانوی اداکار رز احمد بھی آسکر ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے

لاس اینجلس ( نیوز ڈیسک) پاکستان نژاد برطانوی اداکار رز احمد بھی آسکر ایوارڈ 2023 کی تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق لاس اینجلس میں 95 ویں اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 12 مارچ کو منعقد کی جائے گی ۔ اکیڈمی آسکر ایوارڈز کے آفیشل سو شل میڈیا اکاونٹ پر لسٹ جاری کی گئی ہے جو تقریب میں ایوارڈ پیش کریں گے ۔ جن میں پاکستان کے آسکر انعام یافتہ رز احمد اور بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون ، ہالی ووڈ سٹار ڈوین جونسن، ایملی بلنٹ اور مائیکل بی جورڈن اور دیگر شامل ہیں جو یہ کام سرانجام دیں گے۔

متعلقہ خبریں