اہم خبریں

یو اے ای حکومت کا بچوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے والدین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)رہائشی ویزے پر جانے والے پاکستانی والدین کی جانب سے بچوں کے قوانین کی خلاف ورزیوں کے پیش نظر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی حکومت نے خلاف ورزی کرنے والے والدین کےخلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق خصوصی بات چیت میں قونصل جنرل یو اے ای بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا تھا کہ بچوں کو تعلیم دلانا بہت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ یو اے ای کے ودیما قوانین کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، پاکستانی والدین اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلوائیں۔ان کا کہنا تھا کہ والدین بچوں کی صحت سمیت دیگر حقوق کا خیال رکھیں، یو اے ای میں 16 سے 17 لاکھ پاکستانی موجود ہیں۔ساتھ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی شہر کے شہریوں پر یو اے ای جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں