اہم خبریں

واشنگٹن کا پاسداران انقلاب کو بلیک لسٹ کرنے کا ارادہ نہیں،برطانوی میڈیا

لندن(اے بی این نیوز) امریکی انتظامیہ برطانیہ پر سفارتی دبائو ڈال رہی ہے تاکہ اسے باضابطہ طور پر ایرانی پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے روکا جا سکے، برطانوی میڈیاکے مطابق برطانوی وزارت داخلہ نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قراردینے کی حمایت کی ہے،برطانوی حکومت کے ذرائع کے مطابق اس حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ تہران کے ساتھ ایک مذاکرات کار کے طور پر اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو کہ اگر اس نے پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا فیصلہ کیا تو اسے نقصان پہنچے گا،رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے سے اسے اجلاسوں میں شرکت، عوامی مقامات پر اس کا لوگو اٹھانے یا اس کی سرگرمیوں کی حمایت کی حوصلہ افزائی سے روکا جائے گا، کیونکہ یہ کارروائیاں ایک مجرمانہ جرم تصور کی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں