اہم خبریں

روس کو اسلحے کی فراہمی کا امریکی الزام جھوٹا اور بے بنیاد ہے، چین

بیجنگ(نیوزڈیسک)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے روس کو اسلحہ فراہم کرنے کے امریکی الزام کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ بے بنیاد الزام کی کوئی حقیقت نہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ بات چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبن نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ایک صحافی کے جواب میں کہی۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ امریکا ہے نہ کہ چین، جو لامتناہی طور پر میدان جنگ (یوکرین روس جنگ) میں ہتھیار بھیج رہا ہے۔ترجمان وانگ بیبن نے مزید کہا کہ ہم امریکا پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے الزامات پر سنجیدگی سے غور کرتے ہوئے اس صورت حال کو کم کرنے، امن اور بات چیت کو فروغ دینے، اور الزام تراشی اور غلط معلومات پھیلانا بند کرے۔چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بھی کہا کہ یہ بات بین الاقوامی برادری پر واضح ہے کہ کون مذاکرات اور امن کا مطالبہ کر رہا ہے، اور کون آگ میں ایندھن ڈال رہا ہے اور جنگ کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔

متعلقہ خبریں