تل ابیب(اے بی این نیوز)یران جنگ پر اختلافات ،نیتن یاہو اور ٹرمپ اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہونا شروع ہوگئیں، اسرائیلی میڈیا کی تعلقات میں کشیدگی کی خبریں، ایران جنگ کے نتائج پر ٹرمپ نیتن یاہوسے مایوس ہیں۔
جنگ بندی مذاکرات سے بھی اسرائیل کو باہر رکھا گیا، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایران تنازع دونوں کو سیاسی نقصان پہنچا رہی ہے۔ گارڈین کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ایران جنگ کے معاملے پر اختلافات کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔
نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کا ٹرمپ سےتقریباً روزانہ رابطہ ہوتا ہے اور دونوں کے درمیان مکمل ہم آہنگی موجود ہے، تاہم اسرائیلی میڈیا کے مطابق واشنگٹن اب کئی اہم فیصلوں میں اسرائیل کو اعتماد میں نہیں لے رہا۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی اداکار آج بطور وزیراعلیٰ تامل ناڈو حلف اٹھائیں گے















