اہم خبریں

ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے مشتبہ حملہ آور کا تعلق کہاں سے ہے؟

واشنگٹن (اے بی این نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ کرنیوالے گرفتار مشتبہ حملہ آور کا تعلق کیلیفورنیا سے ہے۔

حکام کےمطابق مشتبہ شخص کی شناخت کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ایک 31 سالہ شخص کے طور پر ہوئی ہے،اس کے پاس ایک سے زیادہ ہتھیار شاٹ گن، پستول اورچاقو تھے اور اس نےسکیورٹی پر حملہ کرنے کی کوشش کی،واقعے میں ایک سیکرٹ سروس اہلکار کو گولی لگی لیکن وہ بلٹ پروف جیکٹ کی وجہ سے بچ گیا،سیکیورٹی ٹیمیں کیلیفورنیامیں حملہ آورکی رہائش گاہ پہنچ گئیں،۔

واشنگٹن: صدر ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ، امریکی صدر محفوظ رہے، حملہ آور پکڑا گیا

امریکی اٹارنی جنرل کاکہنا ہےکہ ملزم کو پیر کےروزعدالت میں پیش کیاجائےگا،ملزم پردو الزامات عائد کیے جارہے ہیں،ملزم کو طبی امدادکےلئے

اسپتال منتقل کیاگیا ہے،ڈی سی پولیس چیف کاکہناہےکہ حملہ آور کے مقاصد کےبارےمیں فی الحال کچھ نہیں معلوم۔
مزید پڑھیں: وائٹ ہائوس کوریسپونڈینٹ ڈنر کے دوران فائرنگ،ٹرمپ محفوظ رہے ،حملہ آور گرفتار

متعلقہ خبریں