واشنگٹن(اے بی این نیوز) امریکا میں ایران جنگ پر اختلافات، انسداد دہشتگردی سربراہ جو کینٹ مستعفی ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکی انٹیلی جنس میں ہلچل مچ گئی، جو کینٹ نے ایران جنگ کو غلط فیصلہ قرار دے دیا۔ جو کینٹ جولائی 2025 میں کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر کے عہدے پر فائز ہوئے تھے۔
وہ امریکی اسپیشل فورسز اور سی آئی اے کے سابق افسر بھی رہ چکے ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکی نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کے ڈائریکٹر جو کینٹ کا کہنا تھا کہ ایران ہماری قوم کے لیے کوئی فوری خطرہ نہیں تھا،جوکینٹ کا موقف تھا کہ ضمیر کے مطابق اس جنگ کی حمایت نہیں کر سکتا۔ یہ جنگ اسرائیل اور اس کی طاقتور امریکی لابی کے دباؤ پر شروع کی گئی.
جو کینٹ نے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا جواز قانونی طور پر مبہم ہے۔ امریکی قانون کے تحت جنگ شروع کرنے کے لیے فوری خطرے کا ہونا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے ایران کے ‘ڈی فیکٹو لیڈر’ علی لاریجانی کا کیسے پتہ لگایا، یروشلم پوسٹ کی رپورٹ
مزیدپڑھیں۔ٹرمپ کو ایک اور بڑا دھچکا، امریکی عدالت کا وائس آف امریکا کے 1042 ملازمین بحال کرنے کی ہدایت















