دوحا(اے بی این نیوز) امریکی جنگی طیاروں نے قطر کے العدید ائیر بیس پر اپنی سرگرمیاں بڑھا دیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی رات العديد بیس سے کے سی 135 ائیر ریفیولنگ ٹینکرز اوربی 52 اسٹریٹیجک بمبار سمیت کئی امریکی جنگی طیارے پرواز کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق قطر میں واقع العدید ائیر بیس ایران کی سرحد سے 200 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے امریکی میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ صدر ٹرمپ ہمیشہ یہ واضح کر چکے ہیں کہ سفارتکاری پہلا آپشن ہے لیکن اگر ضروری ہوا تو وہ ایران کے خلاف امریکا کی فوجی طاقت استعمال کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے۔
مزید پڑھیں: کشمیر کی وادی شکسگام ہماری ہے، چین نے بھارت کی چھٹی کرادی















