اہم خبریں

وزیراعظم ناکام

پیرس (اے بی این نیوز)فرانسیسی سیاست میں ایک بڑی ہلچل اس وقت دیکھنے کو ملی جب وزیراعظم اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پارلیمنٹ میں ہونے والی رائے شماری کے دوران 364 ارکان نے وزیراعظم کے خلاف جبکہ صرف 194 ارکان نے ان کے حق میں ووٹ دیا۔

اس ناکامی نے نہ صرف حکومت کے مستقبل پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے بلکہ یورپ کی موجودہ سیاسی فضا میں بھی نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ کھونے سے فرانسیسی حکومت کو سخت مشکلات کا سامنا ہوگا اور امکان ہے کہ جلد نئی حکمت عملی یا حتیٰ کہ قبل از وقت انتخابات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

اس پیش رفت نے عالمی منڈیوں اور یورپی یونین کے اندر بھی بے چینی پیدا کر دی ہے، کیونکہ فرانس یورپ میں ایک اہم فیصلہ ساز حیثیت رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں :احساس پروگرام، ادائیگیاں شروع،فی گھرانہ 13500روپےمختص،حاصل کرنے کا طریقہ جا نئے

متعلقہ خبریں