کوالالمپور(نیوزڈیسک)ملائیشیا میں کیمپ سائٹ پر مٹی کا تودہ گرنے سے 16 افراد ہلاک ہوگئے۔حکام کے مطابق واقعہ کوالالمپور کے شمال مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں یاست سلنگورمیں کیمپنگ سائٹ لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئی۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ تودے کے زد میں مجموعی طور پر 100 افراد آئے ہیں۔ حادثے میں زخمی ہونے والے درجنوں افراد کو اسپتال پہنچایا گیا۔حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام ملائیشین شہری ہیں۔ حادثے کے وقت جائے وقوعہ کے قریب 100 افراد کیمپنگ کےلئے جمع تھے۔