اہم خبریں

102 سال بعد دریا کو عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا،جا نئے یہ کونسا دریا ہے

پیرس (اے بی این نیوز   )دریائے سین 102 سال بعد عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا۔پیرس کے تاریخی دریائے سین کو 102 سالوں میں پہلی بار عوامی تیراکی کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ہفتہ کو تین مقامات پر باقاعدہ تیراکی کے علاقوں کا افتتاح کیا گیا، جسے ماحول دوست اقدامات میں ایک اہم کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

دریائے سین میں تیراکی پر 1923 سے پابندی عائد ہے، جب پانی میں بہت زیادہ بیکٹیریا کی وجہ سے اسے صحت کے لیے خطرہ سمجھا جاتا تھا۔پیرس کی موجودہ میئر این ہیڈلگو نے اس تاریخی موقع کو سبز پالیسیوں کی کامیابی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تیراکی کا جو خواب تھا وہ پورا ہو گیا ہے۔ 2024 کے اولمپکس سے قبل پانی کو صاف کرنے کے لیے 1.6 بلین ڈالر کا کلین اپ پروجیکٹ مکمل کیا گیا۔ ہائیڈالگو نے اولمپک سے پہلے خود دریائے سین میں تیراکی کرکے عوام کو یقین دلایا کہ پانی اب محفوظ اور صاف ہے۔

تین مخصوص مقامات کھولے گئے ہیں:ایک ایفل ٹاور کے قریب،دوسرا نوٹر ڈیم کیتھیڈرل کے قریب۔تیسرا مشرقی پیرس میں،ہر مقام پر لائف گارڈز، شاورز، بدلنے والے کمرے اور بیٹھنے کے انتظامات ہیں۔
اس منصوبے کا تصور سابق صدر جیک شیراک کے دور میں 1988 میں کیا گیا تھا، لیکن پانی کے خراب معیار کی وجہ سے اسے کئی بار ملتوی کر دیا گیا تھا، اور یہاں تک کہ تیراکی کا ایک مقابلہ بھی 2012 میں منسوخ کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑ ھیں :نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کا الرٹ جاری،10 جولائی تک ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی پیشین گوئی

متعلقہ خبریں