نیو دہلی (اے بی این نیوز)پاکستان کے منہ توڑجواب کے بعد مودی سرکار نے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ مودی حکومت نے ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دیدی۔
پاکستان کے منہ توڑ جواب کے بعد مودی سرکار نے اسلحے کا ڈھیر لگانا شروع کردیا۔ ہنگامی خریداری کیلئے فوج کو اختیارات کی منظوری دے دی۔ 40 ہزار کروڑ روپے کا دفاعی سازوسامان خریدا جاسکے گا۔
بھارتی دفاعی حکام کے مطابق اختیارات کی منظوری ڈیفنس اکیوزیشن کونسل کے اجلاس میں دی گئی۔ براہموس اور اسکیلپ کروز میزائل خریدے جائیں گے۔ بھاری مقدار میں گولہ بارود، ڈرونز، ائیرڈیفنس سسٹم اور مختلف اقسام کے راکٹ خریدنے کا بھی منصوبہ ہے۔
یاد رہے پاکستان نے 10 مئی کو بھارتی حملے کے جواب میں نہ صرف ایس فورہنڈرڈ دفاعی نظام اور براہموس میزائلوں کے ڈپوکو تباہ کیا۔ کئی ائیربیسزاور ڈرونز کو نشانہ بنانے کےساتھ رافیل سمیت 6 طیاروں کے پرخچے اڑا کر بھارتی غرور کو خاک میں ملایا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شہروں میں آج بروزاتوار18مئی 2025سونے کی قیمت