اہم خبریں

چاڈ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ سمیت2 افراد ہلاک

انجمینا(اے بی این نیوز) افریقی ملک چاڈ میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جسکے نتیجے میں پائلٹ سمیت2 افراد ہلاک ہو گئے۔خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ دارالحکومت انجمینا کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، طیارہ ممکنہ طور پرتکنیکی خرابی کے باعث زمین سے ٹکرایا اورموقع پر ہی تباہ ہو گیا۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ اصل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔ریسکیو ٹیمیں فوری طورپرجائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اورملبے سے لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں، حادثے کے بعد علاقے میں سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں

متعلقہ خبریں