اسلام آباد (اے بی این نیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان نے بھارت پر تابڑ توڑ حملے شروع کر دیے ہیں، جس کے نتیجے میں پورا بھارت دھماکوں سے گونج اٹھا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مختلف شہروں میں دھماکوں کی گونج سنائی دے رہی ہے جبکہ عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ کے جنگی طیارے بھارتی فضائی حدود کے قریب پرواز کر رہے ہیں، جس سے بھارتی دفاعی نظام بری طرح دباؤ میں ہے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے جدید جیٹ طیارے بھارت کے مختلف فضائی اڈوں کے قریب چکر کاٹ رہے ہیں اور بھارتی فضائیہ کو فوری طور پر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
دوسری جانب بھارتی حکام کی جانب سے اس صورتحال پر سخت ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے۔ بھارتی وزارت دفاع نے ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے، جبکہ وزیراعظم نے ملک بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ بھارتی فوجی قیادت نے بھی سرحدی علاقوں میں اپنی فوجی قوت کو متحرک کر دیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ پاکستانی کارروائی کا بھرپور جواب دیا جا سکے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ صورتحال دونوں ممالک کے درمیان شدید کشیدگی کو جنم دے سکتی ہے، جس سے خطے کا امن اور استحکام خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں :بھارت کی سورت گڑھ ایئر فیلڈ تباہ کردی گئی،دشمن کے متعدد جہاز ناکارہ،دھماکوں کی آوازیں،ہر طرف آگ ہی آگ