بیڈ(اے بی این نیوز)مہاراشٹر کے ضلع بیڈ میں ایک مسجد میں بارودی مواد کے ذریعے دھماکہ ہوا ہے، تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس نے واقعے کے بعد 2 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی مواد کے ذریعے کیا گیاجبکہ2افراد کوحراست میں لے لیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکے سے مسجد کے اندرونی حصے کو نقصان پہنچا، تاہم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رپورٹ کے مطابق مسجد کے پچھلے دروازے سے داخل ہونیوالا شخص بارودی مواد رکھ کر فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں: بی جے پی نے مسلمانوں کی اربوں ڈالر کی زمین پر قبضہ کرلیا