اہم خبریں

کون کون سے ممالک میں عید کا چاند نظر آ گیا ا ور کہاں نہیں ؟ جانیں تفصیلات

اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ریاض: سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور یمن میں شوال کا چاند نظر آ گیا ہے، جبکہ عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا اور برونائی میں آج شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کے بعد سعودی سپریم کورٹ نے اتوار 30 مارچ کو عید الفطر کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔ مکہ، مدینہ، تبوک اور دمام سمیت 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے، جس کے بعد عید کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

متحدہ عرب امارات، قطر، بحرین، کویت اور یمن میں بھی عید الفطر کل اتوار 30 مارچ کو منائی جائے گی۔ ان ممالک کی حکومتوں نے چاند نظر آنے کے بعد عید کے جشن کا اعلان کیا ہے۔

عید الفطر کے حوالے سے اہم معلومات:

سعودی عرب: شوال کا چاند نظر آ گیا، عید 30 مارچ کو۔

متحدہ عرب امارات: شوال کا چاند نظر آ گیا، عید 30 مارچ کو۔

قطر، بحرین، کویت، یمن: ان ممالک میں بھی عید الفطر 30 مارچ کو منائی جائے گی۔

پارکنگ فیس معافی: متحدہ عرب امارات میں عید کے تین روز کے دوران دبئی، عجمان اور شارجہ میں پارکنگ فیس ختم کر دی گئی ہے۔ دبئی میں عید الفطر کی نماز صبح ساڑھے 6 بجے تمام مساجد میں ادا کی جائے گی۔

عید الفطر کے لیے دوسرے ممالک کا اعلان:

عمان، بھارت، بنگلادیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، برونائی میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، ان ممالک میں عید الفطر پیر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔

متعلقہ خبریں