اسلام آباد ( اے بی این نیوز )سعودی عرب میں شوال کا چاند دیکھنے کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد کل عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سعودی عرب کے مختلف شہروں بشمول مکہ، مدینہ، تبوک، دمام اور دیگر 10 سے زائد مقامات پر رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے تاکہ چاند کی درستگی کو تصدیق کی جا سکے۔
سعودی سپریم کورٹ نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ آج شوال کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں، اور اب یہ واضح ہو چکا ہے کہ چاند نظر آ گیا ہے، جس کے بعد سعودی عرب میں عید الفطر کل 31 مارچ کو منائی جائے گی۔