کراچی ( اے بی این نیوز )2025کا پہلا سورج گرہن 29مارچ کو ہوگا،محکمہ موسمیات کے مطابق جزوی سورج گرہن یورپ،شمالی امریکا،جنوبی امریکا،بحر اوقیانوس کے کچھ حصوں میں دیکھا جائیگا۔
پاکستان اور بھارت میں اس سورج گرہن کو دیکھنا ممکن نہیں ہوگا۔ سورج گرہن کا آغاز دوپہر ایک بجکر 51منٹ پر ہوگا۔ پاکستانی وقت کے مطابق شام پونے 6بجے سورج کو جزوی گرہن لگے۔
مزید پڑھیں :حکمرانوں کے پاؤں سے زمین کھسک رہی ہے،سڑکوں پر نکلنا بھی ہمارا آئینی حق ہے،سلمان اکرم راجہ
