اہم خبریں

پیرس،پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں،13 افراد زخمی ہوگئے

پیرس (اے بی این نیوز)فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ملزم کا تعاقب کرنے والی پولیس کی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں ۔ حادثے میں 10 اہلکاروں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے جنوبی علاقے میں ہفتے کی صبح پولیس نے ایک گاڑی کا تعاقب کیا۔ اہلکاروں کو شبہ تھا کہ ڈرائیور نشے میں ہے۔ کچھ دور جاکر ڈرائیور نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا اور وہ ایک ٹریفک سگنل سے ٹکرا گئی ۔

پولیس اہلکار ملزم کو پکڑنے اترے تو پیچھے سے آتی دوسری گاڑی پہلی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ پولیس نے ڈرائیور اور گاڑی میں بیٹھے دو مسافروں کو گرفتار کرلیا۔
مزید پڑھیں: عمران خان سے ملاقات کرنے والوں کی میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

متعلقہ خبریں