اہم خبریں

بھارتی جج کے گھر میں لگی  آگ بجھانے کے دوران کروڑوں روپے برآمد

نئی دہلی (اے بی این نیوز)بھارت میں جج کے گھر آگ لگنے کے بعد بڑی تعداد میں رقم برآمد ہوئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی ہائی کورٹ کے جج یشونت ورما کے سرکاری گھر میں آگ بھڑک اٹھی۔

جج کے گھر والوں نے آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ آگ بجھانے کے عمل کے دوران جج کے گھر سے 15 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد ہوئی۔ آتشزدگی کے وقت یشونت ورما گھر میں موجود نہیں تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آتشزدگی سے کچھ عرصہ قبل جج یشونت ورما کا تبادلہ دہلی ہائیکورٹ سے الہٰ آباد ہائیکورٹ کردیا گیا۔ جج یشونت ورما کے خلاف 2018 میں بھی سینٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن (سی بی آئی) نےمالی بے ضابطگیوں سے متعلق تحقیقات کی تھیں۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
مزید پڑھیں: سابق امریکی باکسر جارج فورمین 76 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

متعلقہ خبریں