اہم خبریں

امریکہ کی سترہ ریاستوں کو سیلاب اورخطرناک طوفان کا سامنا

واشنگٹن (اے بی این نیوز)موسمیاتی ماہرین نے امریکا کی 17 ریاستوں کو شدید طوفان سے خبردار کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا،کینٹکی، مسی سپی، ایلی نوائے، ٹیننسی، مسوری اور الباما سمیت امریکا کی سینٹرل اور مشرقی ریاستوں میں شدید طوفان کا خطرہ ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے اسے ایک بڑا اور خطرناک طوفان بتایا جارہا ہے جو جمعہ سے اتوار تک ریاستوں پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔موسمیاتی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ 2 درجن سے زیادہ طوفان ملک کے مرکز سے جمعہ کی رات سے ہفتے کی صبح تک ٹکرا سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے جب کہ ہوا کے بگولوں اور برفباری کا سامنا بھی رہے گا جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوسکتی ہے۔ادھر ریاست کیلی فورنیا میں سیلابی ریلے میں کار سوار پھنس گیا جسے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان،ضلع کچھی میں دہشتگردوں نے تعمیراتی کیمپ پر حملہ کرکے 7 مزدوراغوا کرلئے

متعلقہ خبریں