اہم خبریں

امریکہ میں سسرالیوں کے جبرکا شکار پاکستانی خاتون کوبالآخر انصاف مل گیا

ٹیکساس(نیوز ڈیسک) سسرالیوں کے جبر کی شکار امریکہ میں مقیم پاکستانی خاتون کو باآخر انصاف مل گیا۔ورجینیا کی عدالت نے ساس اور اس کے دو بیٹوں کو جیل بھیج دیا، عدالت کا ملزمان کو فوری طور پر متاثرہ خاتون کو اڑھائی لاکھ ڈالر جرمانہ ادا کرنے کا حکم ۔جیوری نے ملزمان زاہدہ امان، محمد نعمان چوہدری اور محمد ریحان چوہدری کو پاکستانی خاتون کو 12 برس تک جبری مشقت پر مجبور کرنے کی سازش کا مجرم قرار دیا۔جیوری نے پاکستانی خاتون کے سفری دستاویزات زبردستی قبضے میں رکھنے کے الزام میں زاہدہ امان جب کہ جبری مشقت لینے پر ریحان چوہدری کو بھی مجرم قرار دیا ہے۔امریکی محکمۂ انصاف کے سول رائٹس ڈویژن کی اسسٹنٹ سیکریٹری آف اسٹیٹ کرسٹین کلارک اور ایسٹ ڈسٹرکٹ آف ورجینیا کے لیے یو ایس اٹارنی جیسیکا ڈی ابر نے جمعے کو ملزمان کے خلاف فیصلہ سنایا۔80 سالہ زاہدہ امان اور ان کے دو بیٹے خاتون پر گھریلو تشدد میں ملوث پائے گئے، عدالتی دستاویزات کے مطابق خاتون سے جبری مشقت کروائی جاتی تھی، بچوں کے سامنے تشدد کیا جاتا تھا۔متاثرہ خاتون سے سفری دستاویزات چھین لی تھیں، پاکستان میں گھر والوں سے رابطہ بھی منقطع کر وارکھا تھا۔عدالت نے مئی 2022 میں کیس کی سماعت کی اور رواں برس گزشتہ دنوںعدالت نے فیصلہ سنادیا۔

متعلقہ خبریں