اہم خبریں

اسرائیل کا فلسطینی مزاحمت کاروں کے2راکٹ حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

مقبوضہ بیت المقدس(نیوزڈیسک)اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ جمعہ کو فلسطین کے مزاحمت کار گروپ کی جانب سے دو راکٹ فائر کیے گئے جنہیں دفاعی سسٹم نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا اور پھر جوابی ردعمل میں حماس سمیت دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کہاکہ جمعہ کو فلسطین کے مزاحمت کار گروپ کی جانب سے دو راکٹ فائر کیے گئے جنہیں دفاعی سسٹم نے ہدف پر پہنچنے سے قبل ہی ناکارہ بنا دیا اور پھر جوابی ردعمل میں حماس سمیت دیگر گروپوں کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اسلامی جہاد کے ترجمان خادر حبین نے کہا کہ مغربی علاقے میں اسرائیلی کارروائی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جس میں فلسطینی شہریوں کی شہادتیں ہوئیں مگر عالمی برادری اس معاملے میں غائب اور مکمل خاموش ہے جبکہ انسانی حقوق کی پامالی پر عالمی ممالک کی جانب سے اس ظلم کے خلاف آواز اٹھنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ایسی صورت میں جب عالمی برادری اسرائیلی مظالم پر خاموش ہو تو ہمارے پاس مزاحمت کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے۔ادھرحماس کے ترجمان حزیم القسیم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فورسز کی کارروائی جنگی جرم ہے مگر اسرائیل کو کوئی بھی ملک سزا نہیں دے گا اور نہ ہی اسرائیل ہمارے جذبہ آزادی کو کسی طرح ختم کرسکتا ہے۔
؎

متعلقہ خبریں