غزہ ( نیوز ڈیسک )اسرئیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کا بالآخر معاہدہ ہو گیا، اسرائیل نے 15 ماہ تک جاری جنگ میں غزہ پر 85 ہزار ٹن بارود برسایا۔
رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں 47 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ایک لاکھ 15 ہزار زخمی کیے گئے۔تباہ شدہ عمارتوں اورگھروں کے ملبے سے ہزاروں لاپتہ فلسطینیوں کی لاشیں ملنے کا خدشہ ہے جبکہ ملبہ ہٹانے میں 10 سال سے زائد لگنے کا اندازہ لگایا گیا ہے۔
جنگ کی وجہ سے 20 لاکھ فلسطینی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے، علاوہ ازیں حماس کے سرکردہ رہنمائوں اسماعیل ہنیہ کو تہران میں جبکہ دوسرے سربراہ یحییٰ سنوار کوغزہ میں شہید کیا گیا۔یاد رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں 1100 اسرائیلی ہلاک اور 240 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ زیادہ تریرغمالی پچھلے برس نومبر میں رہا ہوئے یا اسرائیلی حملوں ہی میں مارے گئے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 کے لئے شین واٹسن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو عدم دستیاب