جنوب مغربی کولمبیا میں پین امریکن ہائی وے پر سیاحوں کی بس 160 فٹ گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، حادثہ کولمبیا کے ایک مشہور شہر کیلی سے ایکواڈور کی سرحد کی طرف جانے والی سیاحوں کی بس میں پیش آیا۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کولمبیا کی ٹریفک پولیس نے بس میں سوار 42 مسافروں کی تفصیلات جمع کرنا شروع کر دی ہیں تاکہ حادثے کی مزید تحقیقات کی جا سکیں۔ وزیرِ ٹرانسپورٹ ماریا کونسٹانزا گارشیا نے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
پی ٹی آئی کےکیسز میں وکلا نے پیسے لیے، شیر افضل مروت نےبڑا مطالبہ کردیا